’’نواز شریف صاحب بھی جلد ہی بری ہو جائیں گے‘‘

آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلد ہی بری ہو جائیں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔ تمام چوری حلال ہوگئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔ لگتا ہے کہ نواز شریف صاحب بھی جلد ہی بری ہوجائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ جس رفتار سے شریف خاندان کو این آر او 2 ملا۔ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔

PML-N

Nawaz Sharif

MARYAM NAWAZ SHARIF

Avenfield reference

Tabool ads will show in this div