مشہور امریکی گلوکار اپنے دوست کے گھر انتقال کر گئے

گرائمی ایوارڈ یافتہ امریکی ریپر Coolio کا انتقال ہوگیا۔
Sep 29, 2022

59 برس کے امریکی ریپیر Coolio لاس انجیلس میں اپنے دوست کے گھر مردہ پائے گئے۔ تاہم انکی موت کی وجہ کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

کولیو کی مینیجر Sheila Finegan نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ، گلوکار کے انتقال کی خبر دی ۔ انہوں نے کولیو کے مداحوں سے بھی افسوس کیا ۔ مینجر کے مطابق ان سب کا شکریہ جہنوں نے اس عظیم گلوکار کے میوزک کو سنا اور پہنچایا۔ برائے مہربانی کولیو کے چاہنے والوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

نوے کی دہائی کے نامور گلوکار ۔ اداکار اور ریپر کولیو کا 59 برس میں ہوا۔ 1995 کی فلم Dangerous Minds کے مہشورترینGangsta’s Paradise کو ریکارڈ کرایا۔ یہ گانا کی مقبولیت نے ہی کولیو کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔ یوں اس گانے کا شمار نوے کی دہائی کے مقبول ترین گانوں میں شمار ہوا ۔ اسی سال بیسٹ ریپ کی سولو پرفارمنس کے لیے کولیو کو نامزد کیا گیا ۔ جس پر کولیو نے ایمی ایوارڈ بھی جیتا۔

یوٹیوب پر بھی اس گانے کے ایک بلین سے زائد ویوز ہیں۔

کولیو نے تین فلموں Bobcat Moretti، It Wants Blood 2“اور Vegas High ، میں بھی اداکاری کی۔

rapper

pop music

Coolio

Tabool ads will show in this div