غداری کا سرٹیفکیٹ دینے والا خود ملک کیخلاف سازش کرتا رہا،شیری رحمان

پی پی کا آڈیو لیک پر تحقیقات کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے موسمياتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان اور اعظم خان آڈیو لیک پر اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والا خود ملک اور اداروں کے خلاف سازش کرتا رہا ، یہ ایک سنگین معاملہ ہے جو معافی تلافی سے ختم نہیں ہوگا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ افسوسناک گفتگو عمران خان کی نہیں، پاکستان کے وزیر اعظم کی ہے، اس وقت انہوں نے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کا حلف اٹھایا ہوا تھا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی عام شخص نہیں اس وقت کا وزیراعظم ملک کے مفادات کا سمجھوتا کر رہا تھا، عمران خان اور اعظم آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم کی سیاست کی، میں پہلے دن سے کہہ رہی ہوں یہ عمران بچاؤ تحریک ہے۔

climate change

Sherry Rehman

AUDIO LEAKS

Tabool ads will show in this div