برازیل: پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گر گئیں، 3 ہلاک

15 افراد لاپتا ہوگئے

برازیل میں پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گر گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جبکہ 15 افراد لاپتا ہیں۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق حادثہ کریریرو نامی علاقے میں بی آر 319 ہائی وے پر پیش آیا، ریسکیو اداروں نے لاپتا افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پل گرنے سے پہلے اس میں کریک پڑا تھا لیکن حکام نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

brazil

Tabool ads will show in this div