بینک کی وین لُٹنےکامعاملہ،منیجر کا15 کروڑروپے کی ڈکیتی کا دعویٰ

رقم کراچی سے بینک کے ریجنل ہیڈکوارٹر سے مورو برانچ بھیجی جانی تھی

حیدرآباد میں سیکیورٹی گارڈ کمپنی کے زونل منیجر کی مدعیت میں تھانہ چھلگری میں کیش لُٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق این 5 قومی شاہراہ پر ڈاکو کیش لے جانے والی گاڑی میں موجود بینک کے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی درج ہے کہ ڈاکو رقم کے ساتھ 2 پستول، 1 رپیٹر اور ایک گن کے ساتھ وین کی چابی بھی لے گئے۔

لوٹی جانے والی رقم کراچی سے بینک کے ریجنل ہیڈکوارٹر سے مورو برانچ بھیجی جانی تھی۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح 9 بجے قومی شاہراہ ٹنڈو سعید خان موڑ پر پیش آیا۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ وین سے ڈاکو 6 کروڑ روپے لوٹ کر لے گئے تھے تاہم ایف آئی آر میں 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کی ڈکیتی رپورٹ ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی سے مورو جانے والی بینک کی گاڑی قومی شاہراہ این فائیو پرلوٹ لی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق 8 مسلح افراد 6 کروڑروپے کے ساتھ گاڑی کے گارڈز کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ بینک کی وین میں کیس 6 بکسوں میں موجود تھا۔ مسلح ڈاکو 3 بکس لے جانے میں کامیاب ہوگئے اور ان بکسوں میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔

BANK CASH VAN ROBBERY

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div