عمران حکومت نے کرونا کے دوران عالمی منڈی سے سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا، وزیراعظم

معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خود کُش حملے کرکےغریب کی کمرتوڑدی، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران حکومت نے کرونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارتموسمِ سرما میں گیس کی صورتحال پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت پیٹرولیم مصدق ملک، مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو موسمِ سرما میں متوقع طلب و رسد، اور حکومت کی موجودہ حکمتِ عملی اور آئندہ مہینوں میں گیس کی فراہمی کیلئے مرتب کئے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو پیش کردہ پلان کو مزید بہتر کرنے اور قلیل و وسط مدتی لائحہ عمل کو ترجیح دینے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم کی سردیوں میں طلب کےمطابق گیس فراہمی کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت نے کورونا کے دوران عالمی منڈی میں سستی گیس کا فائدہ نہیں اٹھایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت نے بروقت گیس نہ خرید کر قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا، گزشتہ حکومت کے بروقت فیصلے نہ کرنے کا خمیازہ ملک اورغریب آدمی بھگت رہا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی طرح کسی بھی قسم کی بد انتظامی، مجرمانہ غفلت قبول نہیں کروں گا، گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والوں نے ہر شعبے پر خود کُش حملے کرکےغریب کی کمرتوڑدی، موجودہ حکومت اعدادو شمار،خالی باتوں کے بجائےعملی و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

PTI

Gas Loadshedding

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div