ٹک ٹاکر کی چئیرمین کرکٹ بورڈ کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنانےکی تحقیقات مکمل

ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ملازم کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نےعلی فیضان نامی ٹک ٹا کر کی چئیرمین کرکٹ بورڈ کی کرسی کی ویڈیو بنانے پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق تحقیقات کے مطابق علی فیضان پی سی بی ملازم کا مہمان تھا۔

پی سی بی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ملازم کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی سی بی کےمطابق ٹک ٹاکر علی فیضان نے پی سی بی سے معافی مانگ لی اور ٹک ٹاک پر لگائی گئی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا وعدہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں علی فیضان نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیوز نے ہلچل مچادی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں علی فیضان نامی ٹک ٹاکر کو چئیرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھا دیکھا جاسکتا تھا۔

علی فیضان ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرتے اور مڈل آرڈر میں تبدیلی کا دکھاوا کرتے ہوئے بھی ویڈیو بنوا چکے تھے۔

انھیں چیمپئینز ٹرافی اور ورلڈ کپ ٹرافی کو شیشے کی الماری سے باہر نکال کر ٹک ٹاک بناتے دیکھا جاسکتا تھا۔

اس سے قبل حریم شاہ بھی وزارت خارجہ سمیت حساس مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر شہہ سرخیوں میں جگہ بناچکی ہیں۔

PCB

TIKTOK

Tabool ads will show in this div