کیا جیکوزی میں بیٹھ کر کھانسی ختم ہوجاتی ہے؟ دیکھیں

پاکستانی کامیڈین سہیل احمد (عزیزی) کی وائرل ویڈیو.

پاکستانی کے سینئر کامیڈین سہیل احمد کی Jacuzzi میں بیٹھنے اور اس پر کیے جانے والے ڈائیلاگز کی ویڈیو بھارتی سنگراورایکٹر DILJIT DOSANJH نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرشیئر کی.

پاکستان کے نامور کامیڈین اور میزبان سہیل احمد کی بھارتی فلم میں انٹری ۔ وہ پنجابی فلم بابے بھنگڑے پاندے نے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ۔ فلم کے ہیرو دلجیت دوسانج نے فلم کے ہی ایک سین کے حوالے سے پاکستانی اداکار سہیل احمد کی ویڈیو کو پوسٹ کیا۔

اس ویڈیو پر دل جیت کے مداحوں نے تبصرے بھی کیے ۔ جن میں بیشتر نے ان کی نئی آنے والی فلم بابے بھنگڑا پاندے نے کو دیکھنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ پاکستانی گلوکار بلال سعید نے بھی ویڈیو پر کومنٹ کیا۔

پنجابی فلم بابے بھنگڑا پاندے نے 5 اکتوبر سے نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔ فلم میں سہیل احمد ، دل جیت دوسانج ، سرگن مہتا ، سنگتار سنگھ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی۔

پاکستان کے سینئراداکار سہیل احمد نے تھیٹر ، ڈراموں ، پروگرامز کی میزبانی سے لیکر فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں۔ سہیل احمد نے پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ، پنجاب نہیں جاونگی اور لندن نہیں جاونگا میں بھی پرفارم کیا ۔

Upcoming Movie

Sohail Ahmed

Punjabi Movie

AHMED Sep 30, 2022 06:06am
Kia mere khansi bhi khatam hojai gi ?
Tabool ads will show in this div