پی ٹی آئی کا مظفر آباد میں شیڈول جلسہ؛ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

اخبارات میں جلسہ کے خیر مقدمی اشتہارات چھپوا دئیے گئے

حکومت آزاد کشمیر نے سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے شیڈول جلسے کے خیر مقدمی اشتہارات اخبارات میں چھپوا دئیے۔

مظفرآباد میں تحریک انصاف کی جانب سے آج جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔

دوسری جانب جلسے کی تشہیر کے لئے حکومت آزادکشمیر کی طرف سے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے، اور آزاد کشمیر، راولپنڈی اور اسلام آباد کے اخبارات میں جلسے کے اشتہارات چھپوائے گئے ہیں۔

تمام اخبارات میں تحریک انصاف کے جلسے کے خیر مقدم کے اشتہارات لگائے گئے ہیں، اخبارات جلسے کے خیر مقدمی اشتہاروں سے بھرے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث آج آزاد کشمیر یونیورسٹی بھی بند کی گئی ہے، اور یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں آج ہونے والے پیپرز بھی کینسل کردیئے گئے ہیں۔

رضوان علی سومرو Sep 29, 2022 01:31pm
اس طرح کے کام صرف اور صرف ن لیگ کرتی ہے میرے بھای
Tabool ads will show in this div