پاک فضائیہ کی 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر احسن علی خٹک نے حاصل کی

پاکستان ایئر فورس ( Pakistan Air Force ) اکیڈمی رسالپور ( Risalpur ) میں آج بروز جمعرات 29 ستمبر کو پاک فضائیہ کی 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ( Passing Out Parade ) منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیر دل ٹیم نے فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کیا۔

رسپالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی 146 ویں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اصغر خان اکیڈمی رسالپور کی 146 ویں گریجوایشن تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے گریجوایٹس کو بیجز لگائے۔

بہترین پائلٹ چیف آف ایئر اسٹاف کی ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر احسن علی خٹک نے حاصل کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر صبیح الدین اور انجینئرنگ میں چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر محمد ثاقب نے حاصل کی۔ غیر ملکی دوست ممالک کے گریجوایٹس نے بھی عمدہ کارکردگی پر انعامات حاصل کیے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کار بند ہے، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجا جائے۔

paf

passing out parade

RISALPUR ACADEMY

SHERDIL TEAM

Tabool ads will show in this div