مشکوک ٹرانزیکشن کیس؛ آصف زرداری کی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا

سابق صدر احتساب عدالت میں نئے قانون کے تحت ریلیف کی درخواست دیں گے، ذرائع

سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر بریت کی اپیل واپس لینے کی استدعا کردی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کیس میں سابق صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر بریت کی اپیل واپس لینے کی استدعا کردی۔

آصف زرداری کی درخواست بریت نیب کورٹ نےمسترد کی تھی جسے انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔

سابق صدرآصف زرداری نے اپنی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں کہا ہے کہ نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے احتساب عدالت میں نئے قانون کے تحت ریلیف کی درخواست دی جائے گی، اس کے لئے ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کرانا لازم تھا۔

ASIF ALI ZARDARI

Islamabad High Court (IHC)

Tabool ads will show in this div