پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ، اے ٹی آر77 بیڑے میں شامل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی

پاک بحریہ ( Pakistan Navy ) کے بیڑے میں جدید ایؤنز ڈی ٹرانسپورٹ ریجنل ( ATR 77 ) ( اے ٹی آر) 77 طیارے کو شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نيا اے ٹی آر 77 طيارہ جديد ترين آلات اور ہتھياروں سے ليس ہے۔ نئے طيارے کی شموليت سے پاک بحريہ کی آپريشنل صلاحيتوں ميں مزيد بہتری آئے گی۔

طیارے کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا مہمان خصوصی تھے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور تینوں سروسز کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں جنرل نديم رضا نے بحرہند ميں تبديل ہوتی اسٹريٹجک صورت حال پر روشنی ڈالی۔ جنرل ندیم نے کہا کہ ابھرتے ہوئے چيلنجز کا مقابلہ کرنے کيلئے طاقتور بحری فوج ضروری ہے۔ جدید طیاروں کی شمولیت سے میری ٹائم سرحدوں کی حفاظت کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کے کسی بھی ناپاک عزائم کو روکنے کيلئے ہمہ وقت تيار ہے۔

ISPR

PAKISTAN NAVY

ATR 77

KARACHI DOCKYARD

Tabool ads will show in this div