روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر230 روپےپر پہنچ گیا

جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو بھی روپیہ تگڑا ہوا اورڈالر کمزور دکھائی گیا۔مسلسل 5 ویں روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر229 روپے50 پیسے کا ہوگیا۔ دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر229روپے 63پیسے پر بند ہوا۔5 دن میں انٹربینک میں ڈالر10 روپے سستا ہوچکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3روپے سستا ہوکر230 روپے پر بند ہوا۔

بدھ کوانٹربینک میں امریکی ڈالر231 روپے 50 پیسے پرآگیا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 80 پیسے سستا ہوکر 228 روپے پربند ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

dollar

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div