طاقت ور طوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا

241 فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں

تباہ کن طوفان ”آئن“ ( Ian ) نے امريکی رياست فلوريڈا ( Florida ) کے جنوب مغرب میں تباہی مچادی۔ دو سو اکتالیس کلو ميٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی آندھی سے کئی علاقوں ميں حادثات ہوئے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق کيٹيگری فور کے اس طاقتور طوفان کے باعث شديد بارش سے متعدد علاقوں میں سيلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

صنعتی علاقوں ميں زہريلا مادہ مختلف جگہوں پر پھيلنے کا خدشہ ہے۔ فلوريڈا کے مختلف علاقوں ميں اٹھارہ لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔

صنعتی علاقوں ميں زہريلا فاضل مادہ مختلف جگہوں پر پھيلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس طوفان کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقوں کو سیلاب کا سامنا ہے۔

واضح وارننگ کے باوجود جن افراد نے نقل مکانی نہیں کی وہ اب گھروں سے باہرنکلنے سے بھی خوفزدہ ہیں۔

طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے شمالی اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

طوفان کی شدت اس قدر ہے کہ ٹیمپا بے سے پانی کو بھی اس نے دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے بعض حصوں میں پانی ایک فٹ سے بھی کم ہوگیا ہے۔

FLORIDA HURRICANE

IAN

Tabool ads will show in this div