کیا موزے پہننے کا بھی عالمی ریکارڈ ہوتا ہے ؟

وہ بھی صرف بائیس سیکنڈز میں

یہ سن کر عجیب تو لگتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو سیکنڈز میں اپنا نام ریکارڈ ہولڈرز کی فہرشت میں شامل کرلیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا کینیڈا کی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں چودہ سالہ لڑکی نے 30 سیکنڈ میں 22 موزے پہن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ کیلگری میں رہائش پذیر چودہ سالہ کیرولینا کروز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ موزے پہننے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تیاری کا آغاز جولائی میں میں کیا تھا۔

واضح رہے کہ کیرولینا سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے عارف ابن عبدالحلیم نے 19 موزے پہن کر قائم کیا تھا۔ کیرولینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی کوشش میں عارف ابن عبدالحلیم کے قائم کردہ ریکارڈ کے برابر موزے پہنے۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ان سے اسٹریٹجی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ کو بس جرابیں پہننے پر توجہ دینی ہوتی ہے اور بس یہ کام جاری رکھنا ہوتا ہے۔

عالمی ریکارڈ کیلئے کیرولینا کی آفیشل کوشش کو اس کی والدہ نے ریکارڈ کیا تھا۔ جس میں کیرولینا نے اپنے پیر پر بائس موزے پہنے اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بذریعہ ڈاک انہیں آفیشل سرٹیفیکیٹ بھی موصول ہو چکا ہے۔

world record

socks

CANADA RECORD

CALGARY

Tabool ads will show in this div