کراچی میں ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ہاکی ٹیم نیشنز کپ سے قبل اذلان شاہ کپ میں نظر آئے گی

پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ سے قبل اذلان شاہ کپ میں نظر آئے گی۔

کراچی میں سلطان اذلان شاہ کپ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔نیشنل کیمپ میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا مگر صرف 22 نے رپورٹ کیا ہے۔

نائب کپتان عماد بٹ اور سینئر مبشر کیمپ لگنے سے قبل ہی استعفی دے چکے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے استعفی کو شہباز سینئر کے دور کی بغاوت سے ملانا قبل از وقت ہے۔

قومی کپتان عمر بھٹہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہیں۔ قومی ٹیم کے سینئرکھلاڑی اذلان شاہ ٹورنامنٹ سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ٹیم کی رینکنگ کے لئے پر امید ہیں۔

اذلان شاہ کپ 15 سے 25 نومبر تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ ایکمن بھی جلد کیمپ کو جوائن کرلینگے۔ یہ کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

Pakistan Hockey

pakistan hockey federation

Tabool ads will show in this div