بھارت نے سستی الیکٹرک کار متعارف کرا دی

قیمت 8 لاکھ 49 ہزار بھارتی روپے مقرر

بھارت نے سستی ترین الیکٹرک کاور متعارف کرادی، جس کی قیمت 8 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

بھارتی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے اپنے انتہائی معروف ماڈل ’ٹياگو‘ کا اليکٹرانک ماڈل متعارف کرادیا، ’ٹياگو ای وی‘ کی قيمت 8 لاکھ 49 ہزار بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے، جو ملک ميں بکنے والی سب سے کم قيمت الیکٹرک کار ہے جبکہ اس کی امريکی ڈالر ميں قيمت 10 ہزار 370 ڈالر بنتی ہے۔

ٹاٹا موٹرز بھارت ميں بجلی سے چلنے والی کاریں تیار کرنے والی واحد نجی کمپنی ہے۔ جس کی ’ٹياگو ای وی‘اس کمپنی کی الیکٹرک کاروں کی مارکیٹ میں پہنچ کو مزید بڑھادے گی۔ بھارت ميں حکومت اليکٹرانک گاڑيوں کی پيداواری صنعت کو سبسڈی فراہم کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ’ٹياگو ای وی‘ ماڈل کی صرف 10 ہزار کاريں مارکيٹ ميں فروخت کیلئے پيش کی جائيں گی۔ ’ٹياگو ای وی‘ کا سب سے کم قيمت ماڈل ایک چارج کے بعد 250 کلوميٹر کی مسافت طے کرسکتا ہے جبکہ مہنگا ماڈل 315 کلوميٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

يہ امر قابل ذکر ہے کہ چين ميں سب سے سستی اليکٹرک کار کی قيمت 32 ہزار 800 يوآن ہے جو کہ صرف 4 ہزار 525 ڈالر بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’ٹياگو ای وی‘ کے خريداروں کے ايندھن پر آنیوالے اخراجات روايتی ايندھن سے چلنے والی کاروں کے مقابلے ميں 86 فيصد تک کم ہو جائيں گے۔

ٹاٹا موٹرز کے ايک اعلیٰ اہلکار شيليش چندرا کے مطابق 620 ميل يا ايک ہزار کلوميٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے روایتی ایندھن سے چلنے والی ’ٹياگو‘ پر ساڑھے 7 ہزار روپے خرچ ہوں گے جبکہ اسی فاصلے کیلئے ’ٹياگو ای وی‘ کو صرف 1100 روپے کی چارجنگ درکار ہوگی۔

انڈیا

electric car

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div