اظفر رحمان ’’ہم ایوارڈز‘‘ میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ یاسرحسین کا نیا دعوی

جو کہہ رہے ہیں کہ وو خود نہیں گئے ان کو چینل نے بزنس کلاس کا ٹکٹ نہیں دیا تھا، یاسر حسین

اداکار یاسر حسین نے اظفر رحمان کو ’’ہم ایوارڈز‘‘ میں شرکت نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

پاکستان کی تقریباً پوری ڈراما انڈسٹری گزشتہ ہفتے نجی ٹی وی چینل ’’ہم‘‘ کے ایوارڈ شو کی تقریب میں شؤرکت کے لئے کینیڈا میں موجود تھی لیکن اداکار اظفر رحمان اس میں شریک نہ ہوئے۔

اظفر رحمان نے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا ’’ہم ایوارڈز ’’2022 میں شرکت نہیں کررہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بے حد سراہا گیا تھا۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اظفر رحمان کا نام لئے بغیر کہا کہ لوگ بغیر کام کے نیویارک میں کافی پیتے ہوئے پھر رہے ہیں اور میں کام سے کینیڈا بھی نہیں جا سکتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ جو اداکار یہ کہہ رہے ہیں کہ وو خود نہیں گئے ان کو چینل کی جانب سے بزنس کلاس کا ٹکٹ ہی نہیں دیا گیا تھا۔

یاسر حسین کی جانب سے اظفر رحمان پر تنقید پہلی مرتبہ نہیں کی گئی ، اس سے پہلے بھی ایک شو میں انہوں نے کہا تھا کہ اظفر رحمان کو لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں لیکن وہ بالکل نہیں ہیں۔

Yasir Hussain

samaa life style

azfar rahman

Tabool ads will show in this div