دنیا بھر میں گھوم لو ایسا مزہ کہیں نہیں ملے گا
بن کباب میں رکھی جانے والی ہری مرچ اس کے ذائقے کو منفرد بناتی ہے
کراچی کے انتہائی قدیم علاقے کھارادر میں فروخت ہونے والے ’مرچی بن کباب‘ کی شہر بھر میں دھوم ہے۔
کراچی کا قدیم ترین شہری علاقہ کھارادر اپنے متنوع ثقافت اور کھانوں کی وجہ سے ناصرف شہر بھر میں بلکہ پورے پاکستان میں مشہور ہے۔
کھارادر کی بارونق گلیوں میں ویسے تو ہر قسم کے کھانے دن رات دستایب ہوتے ہیں لیکن ایک خاص قسم کے فاسٹ فوڈ کے لئے لوگ شہر بھر سے یہاں آتے ہیں اور یہ ہے ’مرچ بن کباب‘۔
کھارادر میں مرچ بن کباب گزشتہ 60 برسوں سے فروخت ہورہا ہے، بن کباب میں مختلف اقسام کی چٹنیوں کے ساتھ تلی ہوئی ہری مرچ اس کا ذائقہ بدل دیتی ہے۔
بن کباب بیچنے والے کا دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں گھوم لیں لیکن ایسا ذائقہ آپ کو کہیں نہیں ملے گا۔
mirch bun kabab
karachi food
Faheem
Sep 29, 2022 12:10pm
waoooo