انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی ایک اور سنسنی خیز فتح

پانچویں ٹی 20 میں بولرز نے 146 رنز کا شاندار دفاع کیا

پاکستان نے انگلینڈ کو ایک اور سنسنی خیز میچ میں 6 رنز سے شکست دیدی، بولرز نے 146 رنز کے ہدف کا بھرپور دفاع کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکی، آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کیلئے 15 رنز درکار تھے، عامر جمال نے ایک گیند وائیڈ کی جبکہ تیسری گیند پر معین علی نے چھکا لگا دیا۔

انگلینڈ کو آخری3 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے تاہم عامر جمال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف ایک ہی رن دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی ناقابل شکست 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ڈیوڈ ملان نے 36 رنز بنائے۔

فل سالٹ 3، ایلکس ہیلز ایک، بین ڈکیٹ 10، ہیری بروک 4، سام کورن 17، کرس ووکس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو، محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

گرین شرٹس کو انگلینڈ کیخلاف 7 میچوں کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل ہوگئی، چھٹا ٹی ٹوئنٹی 30 ستمبر جبکہ آخری 2 اکتوبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کی بیٹنگ ناکام

محمد رضوان اور بابر اعظم نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا۔ 17 رنز سے مجموعی اسکور پر کپتان بابراعظم اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 42 رنز پر شان مسعود کی صورت میں گری، وہ 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

51 رنز پر حیدر علی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔ 81 رنز کے مجموعے پر افتخار احمد اور 88 رنز پر آصف علی چلتے بنے۔

محمد نواز کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہوگئے، شاداب کے ارادے خطرناک تھے پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے کے بعد دوسری گیند میں جلد بازی کی وجہ سے وہ بھی رن آؤٹ ہوئے۔

اسی دوران محمد رضوان نے اپنی ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔

118 رنز پر عامر جمال کی صورت میں پاکستان کو آٹھواں نقصان اٹھانا پڑا۔

131 رنز کے مجموعے پر محمد رضوان کی مزاحمت بھی جواب دے گئی۔ وہ 46 گیندوں میں 63 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

145 رنز پر پاکستان کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔

ٹاس کس نے جیتا؟

5ویں ٹی 20 میچ میں انگلش کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

عامر جمال کا ڈیبیو

پانچویں ٹی 20 میں محمد حسنین کو آرام دے کر عامر جمال کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ۔

عامر جمال کو شاداب خان نے ڈیبیو پر کیپ دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ قومی ٹیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں

قومی ٹیم میں خوشدل کی جگہ حیدرعلی، عثمان قادر کی جگہ شاداب خان جبکہ محمد حسنین کو آرام دے کر عامر جمال کو شامل کیا گیا۔

قومی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، حارث رؤف اور عامر جمال شامل تھے۔

انگلینڈ میں بھی 4 تبدیلیاں

انگلش ٹیم نے بھی میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، ڈیوڈ ملان، کورن، ووکس اور مارک ووڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

انگلش الیون میں معین علی (کپتان)، فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکیٹ، ہیری بروکس، سام کورن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل تھے۔

کرکٹ

Pakistan vs England

T20i

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div