قائم مقام پاکستانی سفیر اسد عباس کا افغان نائب وزیرخارجہ کے بيان پر ردعمل

دو طرفہ تعلقات کو صرف ایک تقریر کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیئے،قائم مقام سفير

کابل میں قائم مقام پاکستانی سفیر اسد عباس نے افغان نائب وزیر خارجہ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر تنقید کے ردعمل میں میں کہا ہے کہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات کو صرف ایک تقریر کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔

کابل میں قائم مقام پاکستانی سفیراسد عباس نے کہا کہ پاکستان اور افغان عوام کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری رشتہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسد عباس کا کہنا تھا کہ سیکرٹری اقوام متحدہ کی 4 ارب دو کروڑ ڈالرز کی اپیل کا مثبت جواب دینے کا بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک تقریر کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف ایک ماہ میں پاکستان نے کابل میں قائم جناح اسپتال کے لیے 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی امداد کی۔ پاکستان نے افغان طلبا کو اسکالرشپس بھی دیں اور ویزہ پالیسی میں آسانیاں پیدا کیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان نائب وزیرخارجہ شیر محمد عباس نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق بیان پر تنقید کی تھی۔

Pak-Afghan relations

Embassy of Pakistan, Kabul

Tabool ads will show in this div