ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے اہلکار ہی بلیک میلنگ میں ملوث نکلے
ایف آئی اے ٹیم50 لاکھ کا مطالبہ کرتی رہی،6لاکھ میں ڈیل فائنل ہوئی
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اہلکار ہی شہریوں کو بلیک میل کرکے پیسے ہتھیانے لگے۔
ایف آئی اے نے شہری کی شکایت پر بلیک میلنگ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 2 اہلکاروں ذیشان اورمراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق اہلکاروں نے ماڈل ٹاون لنک روڈ کے ایک دفتر پر غیر قانونی چھاپہ مارا۔ ٹیم میں موجود ایک کانسٹیبل اپنے آپ کو انسپکٹر ظاہرکرتا رہا۔
حکام کے مطابق مذکورہ ایف آئی اے ٹیم50لاکھ کا مطالبہ کرتی رہی تاہم پھر 6 لاکھ میں ڈیل فائنل ہوئی۔
fia
black mailing
FIA CYBER CRIME WING
تبولا
Tabool ads will show in this div