ملالہ کی Angelina Jolie کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

انجیلینا جولی بہت اچھا کام کر رہی ہیں ، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا امریکی جریدے کو انٹرویو
<p>Variety</p>

Variety

ملالہ یوسف زئی نے امریکی میگزین Variety کے لیے فوٹو شوٹ کیا۔ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ جیسے ہالی وڈ اسٹارانجیلنا جولی بچوں ، خواتین اور مہاجرین کے لیے کام کررہی ہیں،وہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

انجیلینا جولی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

وارئٹی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کوئی فلم یا ڈاکیو منڑی انجیلنا کے ساتھ مل کر بنائیں ۔ ملالہ نے یہ بھی کہا کہ وہ انجیلینا سے بے حد متاثر ہیں کہ وہ خواتین، بچوں اور مہاجرین کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں کا کہ وہ بھی چاہتی ہے کہ کسی پراجیکٹ میں وہ انجیلینا کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئر کریں۔

تعلیم کیوں ضروری ہے ؟

تعیلم کے حوالے سے ملالہ یوسف زئی کا جواب

تعلیم کے حوالے سے ملالہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 130 ملین خواتین اب بھی بینادی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول نہیں جا سکیں۔ 250 ملین بچے اب تک تعلیم سے بالکل محروم ہیں ۔ ہمیں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔ اگرمعاشرہ تعلیم یافتہ ہو گا تو ہم غربت سے دور رہیں گے ، جنگوں کے بجائے بہتر ہونے کے لیے قدم بڑھائیں گے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے باخبر رہ سکیں گے، معیشت کو بہتر بنا سکیں گے۔ تو تعلیم کو ایک ضروری اور اہم ترین کیوں نہیں تصور کیا جاتا۔؟

امریکی کامیڈی sitcom فرینڈز

امریکی سیٹ کم فرینڈزکے حوالے سے ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ٹیلی وژن سیزیز بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور آج بھی اسے بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونی ورسٹی کے دور میں ان کے تمام دوستوں نے مل کر یہ کامیڈی سیٹ کم دیکھا۔ اس کامیڈی سیزیز کو دیکھ کریہ بھی سیکھا کہ کیسے دوست ایک دوسرے کی مدد کرکے ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں ۔

ملالہ نے فرینڈز سیزیز کےبہت سے کرداروں کے نام لیتے ہوئے ۔ انہیں خود سے موازنہ بھی کیا۔ ملالہ نے کہا کہ کبھی وہ Phoebe جیسی ہو جاتی ہیں۔ کبھی Joey ، ملالہ نے کہا کہ وہ کبھی خود میں Monica کو محسوس کرتیں ہیں ۔ لیکن میں بالکل Rachel اور Ross جیسی ہوں۔

ملالہ کی پسندیدہ سیزیز

وارئٹی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ نے حال ہی میں دیکھی جانے والی سیزیز کے حوالے سے بھی بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں , Ted Lasso, Stranger things, Severance اور we crashed دیکھی۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ انہیں Stranger things میں Dustin Henderson کا کردار بہت اچھا اورکیوٹ لگا کیوں کہ وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیو کا کردار بھی بہت اچھا تھا۔

ملالہ کا کہنا تھا Stranger things کا سیزن 4 انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ دیکھا۔ کیونکہ یہ بہت خوفناک تھا تو ایسے سیریز کو کسی ساتھی کے ساتھ دیکھنا زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ تاکہ آپ خوف میں مبتلا نہ ہو سکیں ۔

angelina jolie

Malala Yousufzai

Stranger things

Tabool ads will show in this div