حیدرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی،6کروڑروپے لٹ گئے

گاڑی کے گارڈز کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے

حیدرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے دوران نامعلوم مسلح افراد 6 کروڑ روپے رقم ساتھ لے گئے۔

بدھ کو کراچی سے مورو جانے والی بینک کی گاڑی قومی شاہراہ این فائیو پرلوٹ لی گئیں۔

پولیس کے مطابق 8 مسلح افراد 6 کروڑروپے کے ساتھ گاڑی کے گارڈز کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

بینک کی وین میں کیس 6 بکسوں میں موجود تھا۔ مسلح ڈاکو 3 بکس لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ ان بکسوں میں 6 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔

پولیس کےمطابق ڈرائیور کے بیان اور گارڈز کے بیانات میں تضاد ہے۔ پولیس نے وین کو اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور اور گارڈز سے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔

hyderabad

bank dacoity

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div