ٹک ٹاکرکی چئیرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھ کرویڈیووائرل

علی فیضان کی رسائی نے بورڈ انتظامیہ کو پریشان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں علی فیضان نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیوز نے ہلچل مچادی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں علی فیضان نامی ٹک ٹاکر کو چئیرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

علی فیضان ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرتے اور مڈل آرڈر میں تبدیلی کا دکھاوا کرتے ہوئے بھی ویڈیو بنوا چکے ہیں۔

انھیں چیمپئینز ٹرافی اور ورلڈ کپ ٹرافی کو شیشے کی الماری سے باہر نکال کر ٹک ٹاک بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پی سی بی کے ہر حساس ڈپارٹمنٹ تک علی فیضان کی رسائی نے بورڈ انتظامیہ کو پریشان کردیا ہے۔

علی فیضان کی ان ویڈیوز اور قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر آنے کے اجازت نامے سے متعلق تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سے قبل حریم شاہ بھی وزارت خارجہ سمیت حساس مقامات پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر شہہ سرخیوں میں جگہ بناچکی ہیں۔

PCB

TIKTOK

Tabool ads will show in this div