حکومت کا عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان

عمران خان تو خود بہت ایکسپوزڈ آدمی ہے یہ کیا دوسروں کو ایکسپوز کرے گا، راناثناءاللہ

حکومت نے عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک کا فرانزک آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کا ہر قدم اور ہپر عمل اس ملک کے نقصان کے لیے ہے، یہ ملک کو تقسیم اور نوجوان نسل کو گمراہ کرکے اپنی سیاست کررہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ یہ حکومت امریکی سازش سے وجود میں آئی حالانکہ اس کی حکومت عدم اعتماد کی وجہ سے گئی ہے، عمران خان تو خود بہت ایکسپوزڈ آدمی ہے یہ کیا دوسروں کو ایکسپوز کرے گا، آڈیو لیک سے صاف ظاہر ہوگیا ہے کہ انھوں نے سازش کی، ہم اس آڈیو کا فرانزک آڈٹ کروانے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبر: صرف کھيلنا ہے امريکا کا نام نہيں لينا

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہوں نے قوم کو معاشی اور اخلاقی محاذ پر بھی نقصان پہنچایا، عمران خان سیاسی فتنہ ہے اسے سیاسی طریقے سے ختم کریں گے۔

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

AUDIO LEAK

Tabool ads will show in this div