پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز،5واں میچ آج لاہور میں کھیلا جائےگا

میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان 5 واں ٹی 20 میچ قذافی اسٹيڈٰيم ميں کھيلا جائے گا۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیموں نے منگل کو لاہورمیں بارش کی وجہ سے پريکٹس نہیں کی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز دو، دو سے برابر ہے۔

بارش کی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ منگل کو بری طرح متاثر ہوئی اور باؤنڈری کے اطراف کئی انچ پانی کھڑا دکھائی دیا۔

انگلش کرکٹرسیم کیرن کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور اس میں خطرناک کھلاڑی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 7 میچز کی سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے گئے تھے۔پانچواں میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ چھٹا میچ 30 ستمبر اور ساتواں اور آخری میچ 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہونگے۔

qaddafi stadium

PAKISTAN ENGLAND SERIES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div