بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور 40 سال کے ہوگئے

رنبیر کپور نے سالگرہ کا جشن اپنے دوستوں کے ہمراہ منایا۔

رنبیر کپور کے برتھ بیش میں ان کی والدہ نیتو، فلمساز کرن جوہر، آیان مکھرجی کے علاوہ انڈسٹری کے دیگر دوستوں نے بھی شرکت کی۔

بالی وڈ اداکاررنبیرکپور40برس کے ہوگئے ۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

رنبیر اور عالیہ کی شادی کے بعد یہ رنبیر کی پہلی سالگرہ ہے۔ سالگرہ کی پارٹی میں ماں نیتو کپور، فلمساز کرن جوہر، آیان مکھرجی، آدتیہ رائے کپور،سمیت دیگر نے شرکت کی۔

بالی وڈ رپورٹس کے مطابق سالگرہ کے موقر پر رنبیرکپور اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش دیکھائی دیں ۔ دن اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منانے پر رنبیر کپور انتہائی خوش ہیں۔

رنبیر کپورحال ہی میں بالی وڈ بلاک باسٹر فلم براہمسترا میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ سالگرہ کے موقع پر رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کے نام ایک جذباتی پوسٹ تحریرکی ۔ جس میں لکھا کہ یہ سال آپ کے لیے کافی اہم رہا ہے، جس میں تم نے بہت سے سنگ میل عبور کیے ۔ ان سب میں تمارے والد کو بہت یاد کیا وہ یقینا خوش ہوتے اور خوشی کے ساز بجاتے۔ سالگرہ مبارک ہو !

زنبیر کی ذاتی زندگی میں بھی بہت سی تبدیلیاں آئیں ۔ بالی وڈ اسٹاررنبیر کپوراور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں، جس پر دونوں بے حد خوش ہیں۔

Bollywood

Ranbir Kapoor

Tabool ads will show in this div