ہیپی برتھ ڈے ماورا !
برتھ ڈے گرل Mawra Hocane نے سوشل میڈیا پر اپنی سالگرہ کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔
ماورا اب 30 برس کی ہوچکی ہیں ۔ ماورا نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر برتھ ڈے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 30 کے ہندسے میں ماروا 0 کو ہٹاتے ہوئے 3 کے ہندسے پر فوکس کر رہی ہیں۔ ماورا کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ماروا کی تعریف اس حوالے سے بھی کی کہ انہوں نے اپنی عمر چھپائی نہیں بلکہ اپنی عمر کو ظاہر کیا۔
پاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین جنہوں نے بالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔ انہوں نے 2016 میں بالی وڈ فلم صنم تیری قسم میں ڈیبیو کیا ۔ جس میں ماروا کے ساتھ Harshavardhan Rane نے اسکرین شیئر کی۔
کچھ عرصے قبل ماروا نے جب رنبیرکپور کے حوالے سے ایک اسٹیٹمنٹ دی تھی جس کے بعد انہیں پاکستان میں خاصا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ رنبیر کپور نے بھی ماروا کو ایک ویڈیو میسج جاری کیا تھا جس میں بالی وڈ ایکٹر نے کہا تھا کہ وہ ان سے جلد ملیں گے۔
یاد رہے کہ رنبیر کپور کی بھی سالگرہ 28 ستمبر کو ہی منائی جاتی ہے۔