صرف کھيلنا ہے امريکا کا نام نہيں لينا، عمران خان کی پرنسپل سیکریٹری سے مبینہ آڈیو لیک

یہ بیرونی سازش بنادیتے ہیں،عمران خان

سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیک کے بعد آڈیو لیکس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور اب سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی سائفر کے معاملے پر مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہيں۔

آڈیو میں عمران خان اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو بتارہے ہیں کہ ہم نے صرف کھيلنا ہے، امريکا کا نام نہيں لينا۔ صرف کھیلنا ہے کہ اس پر تاریخ پہلے سے تھی۔

عمران خان کی بات کو روکتے ہوئے اعظم خان مبینہ آڈیو میں عمران خان کو سمجھاتے ہوئے میٹنگ کے منٹس اور انہیں اپنے طریقے سے ڈاکومنٹ کرنے کا پلان بتاتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ آپ کو یاد ہے سفیر نے آخر میں لکھا ہوا ہے کہ ڈیمارچ کریں، اگر ڈیمارچ نہیں بھی دینا تو میں نے سوچا ہے اس کو کور کیسے کرنا ہے۔

اعظم خان نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے سائفر کے معاملے پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، شاہ محمودقریشی اور سیکریٹری خارجہ کی ایک میٹنگ کریں، شاہ محمود قریشی لیٹر پڑھ کر سنائیں گے، وہ جو بھی وہ پڑھ کرسنائیں گے اس کو کاپی میں بدل دیں گے۔

اعظم خان مبینہ آڈیو میں مزید کہتے ہیں کہ پھر انیلسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے، کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنادی ہے، بس اس کا یہ کام ہوگا اور انیلسز ادھر ہی ہوگا۔

اعظم خان آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ انیلسز یہ ہوگا کہ یہ تھریٹ ہے، سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں وہ اپنی مرضی سے ڈرافٹ کرلیں گے۔

عمران خان مبینہ آڈیو میں اعظم خان سے پوچھتے ہیں کہ کس کس کو میٹنگ میں بلائیں گے؟ شاہ محمود آپ، میں اور سہیل؟۔

اعظم خان جواب میں کہتے ہیں بس۔ جس پر عمران خان کہتے ہیں ٹھیک ہے کل ہی کرتے ہیں۔

اعظم خان مزید بات کرتے ہوئے سمجھاتے ہیں کہ تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں، آپ یہ دیکھیں کہ وہ کونسلیٹ فار اسٹیٹ ہیں وہ پڑھ کر سنائیں گے تو میں آرام سے کاپی کرلوں گا، تو آن ریکارڈ آجائے گا کہ یہ چیز ہوئی ہے۔

عمران خان پھر کہتے ہیں کہ یہ سفیر نے تو لکھا ہے۔ جس پر اعظم خان کہتے ہیں ہمارے پاس تو کاپی ہی نہیں ہے، یہ کس طرح انہوں نے نکال دیا؟۔

عمران خان کہتے ہیں کہ یہ یہاں سے ہی اٹھی ہے، اسی نے اٹھائی ہے، یہ بیرونی سازش بنادیتے ہیں۔

IMRAN KHAN

AUDIO LEAK

Fahad Sep 29, 2022 12:40am
جو ملک کے نہ بن سکے وہ کسی کے کیا بنے گے دنیا میں ہی نہیں بیٹھے رہنا مر کر اوپر بھی جان ہیں
Tabool ads will show in this div