بالی وڈ اسٹار حالت بگڑنے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل

حالت بگڑنے پر بالی وڈ اسٹار دیپیکا پاڈوکون کو ممبئی کے بیچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
Sep 28, 2022

بالی وڈ ایکٹریس کو اداکارہ الجھن کی شکایت ہوئی ، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں ممبئی کے کینڈی اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ ہوئے ۔

بالی وڈ ایکٹریس کی طبیعت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ گذشتہ شام سے ہی وہ ممبئی کے اسپتال میں ہیں ۔ جہاں دیپیکاکی طبیعت کے حوالے سے ان کے میڈیکل رپورٹس لی گئیں۔

تین ماہ قبل بھی دیپیکا کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ اس سے پہلے دیپیکا کی حالت بھارتی حیدرآباد میں بگڑی تھی جہاں انہیں وہیں کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات ہیں کہ دیپکا کی ٹیم جلد ہی ان کی صحت کے حوالے سے اسٹیٹمنٹ جاری کرئے گی۔

دیپیکا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں اسکرین شیئر کریں گی۔ جبکہ اس فلم میں جان ابراہم بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ پٹھان فلم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم اگلے برس 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بیک وقت ہندی ، تامل اورتیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔

Bollywood

Deepika padukone

Pathaan

Tabool ads will show in this div