ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پربابر اعظم کی نظر
بابراعظم کے پاس موقع ہوگا کہ وہ تیز ترین 3000 ٹی 20 رنز کا مجموعی عبور کرلیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نگاہیں ویرات کوہلی کے ایک اور ٹی 20 ریکارڈ پر ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
بابراعظم کے پاس موقع ہوگا کہ وہ تیز ترین 3000 ٹی 20 رنز کا مجموعی عبور کرلیں۔
ویرات کوہلی نے 81 اننگز میں 3000 ٹی 20 رنز اسکور کئے تھے۔ بابر اعظم نے اب تک 79 اننگز میں 2939 رنز اسکور کئے ہیں۔ اگر وہ اس میچ میں 61 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن جائیں گے۔
بابر اعظم نے حالیہ سیریز میں ٹی 20 فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر تیز ترین 8000 رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
virat kohli
Babar Azam
PAKISTAN ENGLAND SERIES
تبولا
Tabool ads will show in this div