پاکستان ٹیم کی پرفارمنس سے محمد نواز پُراعتماد

ہوم گراؤنڈ میں اچھی پرفارمنس دینا پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھی بات ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز میں ابھی تک دونوں ٹیمیں بہت محنت سے کھیلی ہیں اور دونوں طرف سے بڑا اچھا مقابلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹویٹرہینڈل پر جاری ویڈیو میں محمد نواز نے بتایا کہ قومی ٹیم کے لیے اپنے مداحوں کے سامنے ہوم گراؤنڈ میں اچھی پرفارمنس دینا پاکستان کرکٹ کے لئے بہت اچھی بات ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاہور کی پچ ہوسکتا ہے کہ تھوڑی مختلف ہو لیکن امید کرتے ہیں کہ جیسے کراچی میں میچز ہوئے یہاں بھی ویسے ہی ہوں۔

محمد نواز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے مختلف کمبی نیشن استعمال کررہے ہیں اور میچز جیت کر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

اپنی کارکردگی کے حوالےسے محمد نواز نے کہا کہ پاور پلے میں بالنگ کررہا ہوتا ہوں تو مختلف انداز میں بالنگ کرتا ہوں اور اس وقت تجربات نہیں کرسکتا تاہم صحیح وقت کا انتظار کرتا ہوں۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Mohammad Nawaz

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div