آرمی چیف کی تقرری کافیصلہ وزیراعظم کریں گے،بلاول
وزیر خارجہ ( Foreign Minister ) بلاول بھٹو زرداری ( Bilawal Bhutto Zardari ) کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف ( Army Chief Of Pakistan ) کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین کے ایڈیٹر انچیف کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش نہیں کی گئی، ہم بھی بھارت سے مدد نہیں چاہتے ہیں۔
دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان جنگ سے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوئے، پاکستان پرامن افغانستان چاہتا ہے، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔ امريکا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہيں۔
ایک سوال پر صحافی نے پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پوچھا تو بلاول بھٹو زرداری نے بال وزیراعظم کے کورٹ میں ڈالتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کا ہے، پاکستان کے تمام ادارے خود مختار ہیں، جمہوریت جیسی بھی ہو آمریت سے بہتر ہے۔ آرمی چيف کی تقرری کا فيصلہ وزيراعظم شہباز شريف آئين اور قانون کے مطابق کريں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں، ملک کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے سخت فیصلے کیے، ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔
سیلاب ( Flood- 2022 ) کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ميں سيلاب کے باعث بڑے پيمانے پر تباہی پھيلی۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری مشکل کی گھڑی ميں پاکستان کا ساتھ دے۔