5ویں ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

نسیم شاہ کوسینے میں انفیکشن کے باعث بخار ہوا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث پاک انگلینڈ ٹی 20 میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

منگل کی رات فاسٹ بولر نسیم شاہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ وہ 2 روز سے شدید تیز بخار میں مبتلا تھے۔ فاسٹ بولر کو سینے میں انفیکشن کے باعث بخار ہوا۔

نسیم شاہ منگل کو بھی سارا دن آرام کرتے رہے اور کمرے سے باہر نہ نکلے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بخار کی وجہ سے شدید کمزوری کا شکارہیں۔

نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت نہ ہونے کے باعث اسپنر ابرار احمد کا پانچویں ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کا امکان ہے جب کہ عثمان قادر کو آرام کروائے جانے کا امکان بھی ہے۔

PAKISTAN ENGLAND SERIES

NASEEM SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div