روپے کی قدر میں اضافہ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر228 روپےکا ہوگیا

انٹربینک میں امریکی ڈالر231 روپے 50 پیسے پر آگیا

روپے کی قدر میں مسلسل چوتھے روزاضافہ ہوا ہے اور ڈالرمزید کمزور ہوگیا ہے۔

بدھ کو انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 2 روپے41 پیسے نیچےآگئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر231 روپے 50 پیسے پر آگیا۔4 روز میں انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں8 روپے21 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 80 پیسے سستا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔

منگل کو دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 233 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 232.80 روپے پربند ہوا تھا۔

ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

dollar

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div