آنے والا لانگ مارچ اور دھرنا آخری ہوگا،عمران خان

مارچ کے بعد ملک الیکشن کے طرف ملک جائے گا،چیئرمین تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا آنے والا لانگ مارچ اور دھرنا آخری ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ اس کے بعد ملک صاف شفاف الیکشن کے طرف جائے گا۔

پشاور میں ورکرز کنوشن سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت قریب ہے کارکن مارچ کی تیاری کرے۔ الیکشن کے بعد تحریک انصاف کی حکومت آئے گی جو اس ملک میں خودداری سے حکومت کرے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے قوم کو نکالوں گا، مسلط کیے گئے غلاموں کے خلاف قوم کو باہر بلاؤں گا، میں حقیقی آزادی کے لیے ساری قوم کو نکالوں گا اور رانا ثناء اللہ تم عوام کو روکنے کی جتنی تیاری کرلو تمھیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے پچھلی بار پُرامن احتجاج پر آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی مگراس بار پلان بن رہا ہے، رانا ثنا اللہ ابھی سے چھپنے کی تیار کرو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کل رات ایک مفرور کے ساتھ پہنچا ہے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان سے فرار ہوا تھا، وہ اس لیے واپس آیا ہے کہ کرپشن کے کیسز ختم کرنے ہیں، ہم نے ان سب کو چھپنے کی جگہ نہیں دینی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں کوئی تصور نہیں کرسکتا کہ ایک مفرور باہر بیٹھ کر اس ملک کے فیصلے کرے اور اب اسکا منشی جو وزیراعظم کے جہاز پر بیٹھ کر گیا تھا آج ملک کا وزیر خزانہ بننے جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب نیب نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ آپ کے پاس اربوں کے اثاثے کیسے بن گئے تو اسکی کانپیں ٹانگ گئیں، ملک سے باہر چلا گیا اور آج ڈیل کر کے واپس آ گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جو اپنے پیر پر کھڑا ہو، نہ میں کبھی جھکا نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔

PTI

IMRAN KHAN

PTI long march

Tabool ads will show in this div