سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال داخل
ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں طبی بورڈ معائنہ کررہا ہے، ذرائع
رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال داخل کرادیا گیا، ان کے پھیپھڑوں کا آپریشن بدھ کو کیا جائیگا۔
سماء ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں، انہیں طبعیت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا آپریشن کل (بدھ کو) اسپتال میں کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین کی سربراہی میں طبی بورڈ سابق صدر آصف زرداری کا معائنہ کررہا ہے۔
پاکستان
ASIF ZARDARI
تبولا
Tabool ads will show in this div