لال سنگھ چڈھا کے بعد عامر خان ایک اور یورپی فلم کے ریمیک کیلیے تیار
عامر خان نے لال سنگھ چدحا کی ناکامی کے باوجود ایک اور غیر ملکی فلم کے ہندی ری میک کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔ فلم کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے کام سے وقفہ لیا اور چھٹیاں منانے امریکا چلے گئے۔ تاہم اب اداکار بھارت واپس آچکے ہیں اور اپنی آنے والی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان ہسپانوی فلم چیمپئنز کا ری میک بنائیں گے، فلم کی شوٹنگ جنوری 2023 سے شروع کی جائے گی۔
چیمپئنز کے ری میک کے ہدایت کار آر ایس پرسنا ہوں گے جنہوں نے اس سے قبل ’شبھ منگل زیادہ ساؤدھان‘ کی ہدایت کاری دی ہے۔
چیمپئنز ایک ہسپانوی فلم ہے۔ یہ فلم بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا اکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔ فلم کی کہانی جسمانی معذور کھلاڑیوں پر کے گرد گھومتی ہے۔
چیمپئنز سے پہلے بھی عامر خان ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ریمیک لال سنگھ چڈھا بنا چکے ہیں۔ 4 سال میں بننے والی فلم کو بہت بُرا رسپانس ملا۔ فلم مجموعی طور پر صرف 59 کروڑ بھارتی روپے ہی کما سکی۔ اس تناظر میں مداحوں اور ناقدین کی نظر اس بات پر ہی ہوگی کہ چیمپئنز کا ریمیک عامر خان کے لیے کیسا ہوگا۔