لاہور میں بارش، پاکستان اور انگلینڈ کے پریکٹس سیشن منسوخ

پانچواں ٹی 20 انٹرنیشنل کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور نشتر پاک اسپورٹس کمپلیکس میں پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ کردیئے گئے۔

لاہور میں منگل کو تیز بارش ہوئی، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے پریکٹس سیشن منسوخ ہوگئے، کوئی بھی ٹیم پریکٹس نہ کرسکی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونیوالی 7 میچز کی سیریز کا پانچواں ٹی 20 میچ کل (بدھ کو) قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کراچی میں کھیلے گئے 4 میچز میں دونوں ٹیموں نے 2، 2 کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Pakistan vs England

T20i

PAKISTAN ENGLAND SERIES

Lahore rain

Gaddafi Statium Lahore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div