سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن بڑی کمی

تین روز کے دوران فی تولہ سونا 12 ہزار روپے سستا ہوچکا

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1450 روپے سستا ہوگیا۔

آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کمی سے ایک لاکھ 41 ہزار 850 روپے اور دس گرام 1243 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 614 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں تین روز کے دوران فی تولہ سونا 12 ہزار روپے سستا ہوچکا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر کی کمی سے 1637 ڈالر پر آگئے۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ 1570 اور دس گرام 1346.02 روپے پر برقرار ہیں، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 18.70 ڈالر پر فروخت ہورہی ہے۔

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div