خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے سستا سرکاری آٹا مہنگے داموں فروخت

20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپےمیں فروخت ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے عوام کے لئے سستا سرکاری آٹا مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں محکمہ خورک کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 315 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپےمیں فروخت ہوگا۔

سرکاری سستے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق 10 کلو آٹے کی قیمت 648 روپے مقررکی گئی ہے۔

تاہم اعلامیہ جاری ہونے کے باوجود صوبے کے بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2150 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

خیبرپختونخوا کے لیے گندم کی سالانہ ضرورت 43 لاکھ میٹرک ٹن ہے تاہم صوبے کی اپنی پیداوارصرف 13 لاکھ میٹرک ٹن ہے اور30 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضروت پنجاب سے پوری ہوتی ہے۔

جماعت اسلامی نے پنجاب سے گندم اورآٹے کی پابندی کوہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور

Flour price

Import of wheat

Tabool ads will show in this div