فیڈرل سروس کمیشن کے امتحانات روکنے کیلئےدرخواست ناقابلِ سماعت قرار

عدالت محض تحفظات پرامتحانات ملتوی نہیں کرسکتی۔

لاہورہائیکورٹ نے فیڈرل سروس کمیشن کے امتحانات روکنےکیلئےدرخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

منگل کو جسٹس عابد عزیز شیخ نے علی عمران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحانات2 اکتوبرسےہورہے ہیں اور ملک میں سیلاب کے پیش نظر امیدواروں کیلئے تیاری کرنا مشکل ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ان امتحانات کوملتوی کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے فیڈرل سروس کمیشن کے امتحانات روکنےکیلئےدرخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور درخواست گزار کو امتحان میں شرکت کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار لاہور کا شہری اور سیلاب متاثرہ فریق نہیں ہے،عدالت محض تحفظات پرامتحانات ملتوی نہیں کرسکتی۔

عدالت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی سیلاب متاثرہ امیدوار آیا تو دیکھیں گے۔

LAHORE HIGHCOURT

FEDERAL PUBLIC SERVICE COMMISSION

Tabool ads will show in this div