ن لیگی رہنما اسحاق ڈار آج حلف اٹھائیں گے
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز(ن) کے رہنما اسحاق ڈار ( Ishaq Dar ) آج بروز منگل 27 ستمبر کو سینیٹر جب کہ کل 28 ستمبر کو وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
الیکشن کمیشن سے درخواست واپس ہونے پر اسحاق ڈار کیلئے آسانیاں پیدا ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے وطن واپسی کے بعد اسحاق ڈار آج شام 4 بجے سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے۔
سابق وزیر خزانہ سے چیرمین سینیٹ حلف لیں گے، جب کہ کل صبح 10 بجے اسحاق ڈار وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں صدر مملکت اسحاق ڈار سے حلف لیں گے۔ لیگی رہنما اسحاق ڈار حلف لینے کے بعد کل بدھ 28 ستمبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں بطور وزیر خزانہ شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار سال 2018ء میں ایوان بالا ( سینیٹ) کے رکن منتخب ہوئے تھے۔