ڈالر زوال پذیر؛ روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی

انٹربینک میں 2 روز میں امریکی ڈالرکی قدر میں5.65 روپے کی نمایاں کمی

اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی پرڈالرمزید کمزور ہوگیا ہے۔

منگل کو انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 3 روپے22 پیسے کم ہوگئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 233 روپے80 پیسے پر آگیا تاہم دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 233 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 6 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اب ڈالر کی قدر 232 روپے پرآگئی۔ دن کے اختتام پراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 232.80 روپے پر آگیا۔

انٹربینک میں 2 روز میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5.65 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے جب کہ 3 دن میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرساڑھے12 روپے سستا ہوا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو سہارا ملا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پچھلے ہفتے ( 9 تا 15 ستمبر) کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی۔

dollar

FOREX Rates

Adeel Sep 27, 2022 02:36pm
Lifafa jurnalism......
Tabool ads will show in this div