عتیقہ اوڈھو نے مریم اورنگزیب کی حمایت کیوں کی؟

شائقین سے باوقار رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کی اپیل کردی

اداکارہ عتیقہ اوڈھو سیاسی مخالف ہونے کے باوجود مریم اورنگزیب کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ویڈیو شئیر کردی۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اوورسیز پاکستانی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب ہوتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلہ کا حصہ بن رہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ برے اور بچگانہ سلوک سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ کسی چیز سے خوش نہیں ہیں تو باوقار رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ووٹنگ سے کریں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جذبات، ثبوت یا درست معلومات کی کمی کے بہاؤ میں بہہ نہ جائیں، ہمیشہ حقائق اور ثبوت رکھیں اور پھر قانون پر عمل کریں، ورنہ یاد رکھیں ان کے بغیر آپ پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

ATIQA ODHOO

MARIAM ORANGZAIB

S.A.H.ZAHIDI Sep 27, 2022 06:10am
Agreed
S.A.H.ZAHIDI Sep 27, 2022 06:10am
Agreed
Tabool ads will show in this div