اکشے کمار کی نئی فلم رام سیتو کا پہلا ٹیزر جاری

ایکشن سے بھرپور فلم 25 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

اکشے کمار اور جیکولن فرنانڈس کی نئی فلم رام سیتو کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی، جسے لاکھوں شائقین نے پسند کیا ہے۔

بالی ووڈ کی نئی فلم رام سیتو کا پہلا ٹیزر انسٹاگرام پر اکشے کمار نے شیئر کیا ہے۔

ٹیزر میں اکشے کمار، جیکولن فرنانڈس اور ستیہ دیو ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ابھیشیک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک ایکشن ایڈونچر ڈرامہ ہے جو ہندوستانی ثقافتی اور تاریخی ورثے سے جڑا ہوا ہے۔

اس سے قبل اکشے کمار کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم کی ریلیز کی تاریخ نئے پوسٹر کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔

فلم رام سیتو 25 اکتوبر کو دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز مارچ 2021ء میں کیا گیا تھا۔

Bollywood

Akshay Kumar

RAM SETU

MOVEIS

Tabool ads will show in this div