جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 2 اہلکار شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم وارسک میں دہشتگردوں کے فوجی چوکی پر حملے سے سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کردیا، اعظم وارسک میں ہونیوالے حملے میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں ٹانک کے 29 سالہ نائیک رشید اور لوئر دیر کے 22 سالہ سپاہی رسول بادشاہ شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے حملے کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا، جس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان

Terrorism

SOUTH WAZIRISTAN OPERATION

Tabool ads will show in this div