ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر دہشت گردوں کا حملہ،پولیس اہلکار شہید

فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید،2زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی آغاز خان کے گھر پر دہشت گرد حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے فائرنگ سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آغاز خان گنڈاپور کے سیکیورٹی پر مامور اہلکار سیف الرحمن شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور جائے وقوعہ پر مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آغاز خان کے والد سابق صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کے بیٹے ہیں جو تحریک انصاف کے پہلے دور حکومت میں ایک خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

KPK government

KP police

Tabool ads will show in this div