پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے برازیلین کوچ کی خدمات حاصل

غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا

پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے برازیلین گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا شروڈر کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

غیر ملکی کوچ نے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کو جوائن کرلیا ہے، مارسیلو کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 1994میں ساﺅپاﺅلو کپ میں جونیئر سوکر سے کیریئر کا آغاز کیا اور 1997تک گرین پلینیٹ سے وابستہ رہے۔

مارسیلو کوسٹا شروڈر نے گول کیپنگ کوچنگ میں اے ایف سی لیول تھری کے ساتھ برازیل اور قطر کی فیڈریشن کے تحت بھی سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 2010میں فیفا گول کیپنگ کوچنگ کورس بھی مکمل کیا۔

انٹرنیشنل کوچنگ سرٹیفکیٹس اور پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے مارسیلو فروری سے نومبر 2019 تک پاکستان فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ 2022 کوالیفائرز کیلئے تیاریوں میں معاون رہے ہیں۔

مارسیلو کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے پر بہت خوش اور صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی ایف ایف کا شکرگزار ہوں، اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے گول کیپرز کی کارکردگی میں نکھارلانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں،مناسب رہنمائی اور ٹریننگ سے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

PAKISTAN FOOTBALL TEAM

Tabool ads will show in this div